پٹنہ،18 اگست (نامہ نگار): مدرسہ تحفیظ القرآن، خلیل پورہ، پھلواری شریف، پٹنہ میں یومِ آزادی کی مناسبت سے شاندار تقریب انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی سرپرستی کرتے ہوئے حافظ مہتاب اور پروگرام کے مہمان خصوصی قدرت علی و دیگر معززین نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔ پروگرام میں تقریباً ڈھائی سو طلباء موجود تھے۔ منعقدہ تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی قدرت علی (ریٹائرڈ انسپکٹر، بہار پولیس) اور دیگر معزز افراد موجود تھے۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ مہتاب نے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی آزادی کے لئے ہر طبقات نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مہاتما گاندھی، چندر شیکھر آزاد، اشفاق اللہ خان، بھگت سنگھ اور ددیگر مجاہدین آزادی کی خدمات و قربانی پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی آزادی کے لئے ہمارے بزرگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔
