بیدر۔ 19؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریڑی مسٹر ونوداَپّے نے آج بی جے پی اور گورنر کرناٹک کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی سے امبیڈکرسرکل بیدر پر خطاب کرتے ہوئے بی جے پی اور جنتادل (یس) دونوں پارٹیوں کو چیلنج دِیاکہ جو چیز ہوئی نہیں ہے ، اس پر کچھ کہنے سے بہتر ہے کہ بیدراربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بوڈا) میں ہوئے گھوٹالے پر بیان دیں ۔ اگر دونوں پارٹیاں بھرشٹاچار ی نہیں ہیں اور صاف ستھری پارٹیاں ہیں تو وہ سب سے پہلے بوڈاگھوٹالے پر بولیں جس کے سابق صدر بابووالی کے خلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔
موصوف نے یہ بھی کہاکہ دونوں پارٹیاں بنگلورسے بلاری جانے کے بجائے بنگلور سے بیدر آجائیں ۔ یہاں بوڈا کے سابق چیرمین بابووالی جو بھاجپا کے ایک اہم لیڈر ہیں ، نے بوڈاکے چیرمین رہتے ہوئے جو گھوٹالہ کیاہے ، اس کے خلاف آواز اٹھائیںتو میں سمجھوں گاکہ بی جے پی اور جنتادل (یس) دونوں پارٹیاں سچ مچ بھی بھرشٹاچار کے خلاف لڑرہی ہیں۔
