بیدر۔ 20؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): گرپادپا ناگمارپلی ملٹی اسپیشالٹی کوآپریٹیو اسپتال اور تحقیقی مرکز بیدر کی انتظامیہ کے صدر اور نائب صدر کے لئے آج 20؍اگست کو صبح 11بجے سے ایک بجے تک انتخابات منعقد ہوئے۔ صدر کے ایک نامزدگی اور نائب صدر کے لئے ایک پرچہ نامزدگی بالترتیب سوریہ کانت گرپادپا ناگمارپلی اور ترون سوریہ کانت ناگمارپلی سامنے آئے۔ اور بلامقابلہ دونوں نام صدرکے لئے سوریہ کانت ناگمارپلی اور نائب صدر کے لئے ترون سوریہ کانت ناگمارپلی منتخب ہوئے۔

اس بات کی اطلاع معاون چناؤ افسر گرپادپا ناگمارپلی ملٹی سوپر اسپیشالٹی کوآپریٹیو اور تحقیقی مرکز بیدر اور اسسٹنٹ کمشنر بیدر نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے