بیدر۔ 20؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدر): حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ننھی مصورہ کے بلند ارادے دیکھ کر ایسا لگتاہے کہ مثیرہ رحمت فنِ مصوری کے میدان میں ایک دن ضرور اپنانام کرے گی۔ تصویر کیسے اتاری جاتی ہے ۔اور اس میں رنگ کس طرح اور کون سے رنگ بھرے جاتے ہیں اس کا شعور بدرجہ ء اتم مثیرہ رحمت میں ہے۔ اب تک 100سے زیادہ پورٹریٹ بنانے والی ننھی مصورہ مثیرہ رحمت نے اپنے چچا سخاوت علی سخاوت ؔ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فنون لطیفہ کے میدان میں قدم رکھاہے۔ اور اس پر مستحکم طریقے سے پوری مستعیدی کے ساتھ ہردن ایک تصویرمصور کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اس میدان کے ماہرین کاکہنا ہے کہ مثیرہ رحمت آگے چل کر بڑا نام کمائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے