بیدر۔ 22؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): جب اخبار میں یہ خبر آئی کہ بیدر اسمبلی حلقہ کے مالیگاؤں میں پینے کے پانی کا مسئلہ ہے تو مالیگاؤں گاؤں کا دورہ کیاگیا اور گاؤں والوں کے ساتھ پانی کے مسئلہ پر بات چیت کی اور لوگوں سے پوچھاکہ اس کے حل کے لیے کیا کرنا ہے۔ بی جے پی کے ڈویژنل شریک انچارج اور بیدر اسمبلی حلقہ کے لیڈر ایشور سنگھ ٹھاکر نے یہ بات کہی۔
بیدرتعلقہ کے مالیگاؤں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں میں پانی صاف کرنے کا پلانٹ شروع سے ہی ٹھیک طرح سے نہیں ہے، اس لیے گاؤں والوں کو پینے کا صاف پانی نہیں مل رہا ہے۔ اس کے لیے متعلقہ حکام سے بات کی گئی اور کہا گیا کہ پانی کا مسئلہ جلد سے جلد حل کیا جائے۔ کئی سال سے سرکاری ہسپتال کا کام شروع ہونا تھا اس کا بھی جائزہ لیاگیا۔ اور گاؤں والوں سے وعدہ کیا گیا کہ وہ جلد ہی اسپتال کی تعمیر میں تعاون کریں گے جس سے آس پاس کے گاؤں والے مستفید ہوں گے۔ مالیگاؤں میں ایک سرکاری جونیئر کالج شروع کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا۔
پی ڈی او سے کہا گیا کہ وہ پنچایت کے ذریعے اعلیٰ افسران کو مطالبات کے بارے میں خط لکھے۔کیوں کہ اعلیٰ افسران کو خط لکھنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اس موقع پر پی ڈی او انیل کمار، گرام پنچایت صدر سمپت، ممتازقائدین میں سندیپ پاٹل، وسنت سبھانجے، دھنراج پانڈرے، بنڈپا پانڈرے، وٹھل سندگے، شیوراج کولی، تیج راؤ نندگاؤں، نام دیو سنگاڈے، شیوکمار مہادپنور، گنپتی بوگار اور دیگر موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی۔
