بیدر۔ 22؍اگست (پریس نوٹ): ریاستی ایوارڈ یافتہ ماحولیات دوست نوجوان صحافی جناب ریاض پاشاہ کوللور نے آج بیدرپہنچ کر ممتاز صحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری صدرکلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کی شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی ۔اور کہاکہ آپ کی حوصلہ افزائی کی بدولت مجھے ریاستی ایوارڈ سے نوازاگیاہے۔ ریاض پاشاہ کے ساتھ حافظ ریحان انصاری امام ، جامع مسجد کوللور ، تعلقہ اوراد کے علاوہ جناب عبدالغفور عرف شیرموجودتھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دِنوں کنڑی صحافی اور ماحولیات دوست نوجوان جناب ریاض پاشاہ کوللور کو وزیراعلیٰ سدرامیاکے ہاتھوں ریاستی ایوارڈ دیاگیاتھا۔ اس تقریب میں وزیر جنگلات اور ماحولیات جناب ایشور کھنڈرے اور وزیر حج وبلدیہ جناب رحیم خان بھی موجودتھے۔
