چٹگوپہ۔ 2؍ستمبر (عبدالقدیر لشکری): بیدرضلع کے ہمناآباد تعلقہ کی تحصیلدار محترمہ انجم تبسم نے بتایاکہ یکم ستمبر سے 2؍ستمبر کی شام تک مسلسل بارش کے سبب تعلقہ ہمناآباد میں 23مکانات کونقصان پہنچا۔ چند ایک مقامات کا تحصیلدار صاحبہ نے دورہ بھی کیا۔ 2؍ستمبر کو سنجیوکمار ولد ماروتی بودگی کے مکان کاافسران نے دورہ کیا۔ اسی طرح مانک نگر نزد بس اسٹائنڈ ٹین کے ایک مکان کی دیوار گرنے سے مکان زمین دوزہوگیا۔ ہمناآباد کے دبلگنڈی میں دومکانات (یکم ستمبر)، مگنور کے دومکانات (یکم ستمبر )، سڈول، گھاٹ بورال، کاایک ایک مکان (یکم ستمبر)،ہلال پور، دھمنسور، نند گاؤں کا ایک ایک مکان (2؍ستمبر)، مانک نگر ، گڑونتی بوتگی، کٹھلی، مول کیرا، کے دودومکانات (2؍ستمبر)، ہڈگی، دبلگنڈی کاایک ایک مکان (2ستمبر ) اور ہمناآباد مستقر کے دو مکانات (2؍ستمبر) کو نقصان سے دوچار ہوئے۔ اس طرح جملہ 23مکانات تعلقہ ہمناآباد میں بارش کے سبب گرکر جزوی نقصانات سے دوچار ہوئے ہیں۔اس بات کی اطلاع عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے