سدھارتھ نگر: ملک عزیز کی پارلیمنٹ میں گزشتہ دنوں وقف ایکٹ میں تبدیلی لانے کی غرض سے وقف ترمیمی بل پیش کیا گیا تھا جسے اپوزیشن اور بعض حمایتی پارٹیوں کی شدید مخالفت کے باعث جے پی سی (جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی) کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جہاں ملکی پیمانے پر عوامی مخالفت جاری ہے وہیں مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اپنی رائے جے پی سی تک پہنچانے کے لئے تمام لوگوں سے درخواست کی ہے۔

آج 2 ستمبر 2024 بروز سوموار صبح 9 بجے ڈاک بنگلہ سدھارتھ نگر میں علماء سدھارتھ نگر کی ایک ٹیم ممبر پارلیمنٹ جناب جگدمبیکا پال جی سے ملاقات کرکے وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق میمورنڈم پیش کرے گی۔

مذکورہ اطلاع  جامعہ خیرالعلوم ڈومریاگنج سدھارتھ نگر کے وکیل الجامعہ مولانا محمد ابراہیم مدنی نے دی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے قرب و جوار کے سبھی مکاتب فکر کے علماء اور مدارس کے ذمہ داران سے گزارش ہے کی ہے کہ حسب سہولت بڑی تعداد میں پہنچ کر وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاج درج کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے