مہراج گنج: مہراج گنج کے مشہور و معروف معالج جامعہ عربیہ صادقیہ جامع مسجد لوہیا نگر نگر پالیکا پریشد شہر مہراج گنج کے خازن الحاج ڈاکٹر احسن نذیر صدیقی کی صدارت میں استقبالیہ مجلس کا انعقاد جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج بسمل نگر نگر میں منعقد ہوا، جس کے مہمان خصوصی وقف دار العلوم دیوبند کے مہمان خانہ کے انچارج محمد اشرف صاحب تھے۔ نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے جامعہ کے پرنسپل مولانا شبیر احمد قاسمی نے کہا کہ ہم سب کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی کو اہل گورکھپور نے ٹرم 2024-2025 کے لئے جمعیت کا صدر دوبارہ منتخب کیا ہے۔ یہ انتخاب مولانا محمد اطہر صدیقی کی حسن کارکردگی کی بنیاد پر ہوا ہے، ہم سب کو امید ہے کہ مولانا اگلے ٹرم کے لئے پہلے سے زیادہ فعال ثابت ہوں گے۔

اس موقعہ پر گورکھپور کے صدر جمعیت کو طغرہ پیش کرکے ڈاکٹر احسن نذیر اور دیگر احباب نے استقبال کیا۔ صدر جمعیت گورکھپور نے حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کی جمعیت علماء ہند کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے، چاہے ہلدوانی کا معاملہ ہو یا ہاتھرس کے زخمیوں اور مرنے والوں کا یا دوسری جگہوں کے مظلومین کی بات ہو، جمعیت ہر جگہ اپنے والینٹیرس کے ہمراہ مدد کے لئے تیار رہتی ہے۔ الحمد للہ مولانا سید ارشد مدنی امیر الہند و صدر جمعیت علماء ہند نے بلڈوزر کے معاملہ کا سپریم کورٹ میں مقدمہ قائم کرکے عوام کو راحت دینے کا فیصلہ لیا ہے، خدا کرے فیصلہ مناسب آئے اور عوام کو بلڈوزر سے راحت ملے۔

پروگرام میں مولانا شبیر احمد قاسمی نے کہا کہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج کے محصل مرحوم عیسیٰ نے داعی اجل کو لبیک کہا، مرحوم جناب محمد اشرف صاحب کے بڑے بھائی تھے،  اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

اس موقعہ پر جامعہ عربیہ صادقیہ کے خازن ڈاکٹر احسن نذیر صدیقی نے کہا کہ مرحوم عیسیٰ کے بچوں کو یا ان کی اہلیہ کو جس چیز کی بھی حاجت ہوگی، میں پورا کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا، بالخصوص تعلیمی میدان کے مشکلوں میں مجھے اپنے ساتھ پائیں گے۔ پرنسپل جامعہ عربیہ صادقیہ مولانا شبیر احمد قاسمی نے جامعہ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کا افتتاح ڈاکٹر احسن نذیر صدیقی اور ڈاکٹر مسعود احمد کے دست مبارک سے کرا کر مدرسہ کی تعلیمی امور کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

نور میڈیکل کے پروپرائٹر الحاج محمد عبداللہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور جامعہ کے منتظمین کو بالخصوص گورکھپور کے صدر جمعیت کو انکی کامیابی پر مبارکباد پیش کیا، جامعہ عربیہ صادقیہ کے طالب علم محمد اسماعیل نے تلاوتِ کلامِ پاک سے مجلس کا آغاز کیا جبکہ نذیر احمد نے نعت نبی سے لوگوں کے دلوں کو جیت لیا حاضرین میں انور لیکھپال دیوانی کچہری مسجد کے امام مولانا نسیم احمد مدینہ مسجد کے امام حافظ عبد الکریم مولانا سراج احمد زاہد علی خان مولانا انعام مولانا سراج مولانا کلیم اللہ مولانا قمر الدین مرزا ماسٹر حافظ رضوان مولانا عبد الباری وغیرہ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے