لکھنؤ: ڈی اے وی انٹر کالج، عیش باغ میں دوروزہ ضلعی سطح کا فٹ بال مقابلہ کا انعقاد ہوا۔ جس میں لکھنؤ و اطراف کے اضلاع کے مختلف اسکولوں کے طلباء کھلاڑی شریک ہوئے۔کھیل مقابلہ میں شرکت کرنے کے لیے دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء کھلاڑیوں اور کھیل اساتذہ کے لیے دونوں روز دوپہر کے کھانے کا نظم زکوٰۃ اینڈ چیریٹیبل فاؤنڈیشن اور ہیومن ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا۔


فاؤنڈیشن کی ٹیم نے 300 سے زائد کھانے کے پیکٹ مقابلہ میں شریک ہونے والے طلباء و اساتذہ کے درمیان تقسیم کیا۔ اس موقع پر ڈی اے وی کالج کے پرنسپل سنجے مشرا، کھیل ٹیچر ویدپرکاش یادو، آس محمد، ایاز الدین انصاری وغیرہ موجود تھے۔

مذکورہ اطلاع ایاز الدین نے جاری ایک پریس ریلیز کے ذریعہ دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے