چٹگوپہ۔ 4؍ستمبر (عبدالقدیر لشکری): بیدر ضلع ،چٹگوپہ تعلقہ کے منااکھیلی میں پچھلے دنوں سے ہورہی مسلسل بارش کے سبب 2 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جن کانام( 1)طیبہ زوجہ خواجہ پاشاہ منااکھیلی اور(2) سلطان ولدمہتاب صاحب بورل ہے ۔ بروز منگل منجوناتھ پانچاڑ تحصیلدار چٹگوپہ نے منااکھیلی کا دورہ کرتے ہوئے گھروں کا معائنہ کیا ۔
اس موقع پر وٹھل راو وی،اے،منااکھیلی وغیرہ موجود تھے۔ اس بات کی اطلاع عبدالقدیرلشکری نے دی ہے۔
