بیدر۔ 6؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): اساتذہ ایک شخص نہیں ،بلکہ وہ ایک طاقت ہوتے ہیں ۔کیوں کہ اساتذہ میں اس قدر قوت ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو جہالت سے نکال کر عقل کی طرف لے جاتے ہیں اوراس طرح وہ ایک مضبوط ہندوستان کی تعمیر میں اپنااور اپنے شاگردوں کارول اداکرتے ہیں۔ یہ بات سابق ایم ایل سی ڈاکٹر اروندکمارارلی نے ’’یوم ِ اساتذہ ‘‘ کے موقع پر اوراد کے ایکمبامیں واقع اسکول میں کہی ۔

تقریب سے قبل اسکول کی جانب سے ڈاکٹر اروندکماارلی کوپگڑی باندھ کر ان کاسمان کیاگیا۔ بعدازاں ’’یوم اساتذہ ‘‘کی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹرارلی نے کہا کہ اگر آپ کو صدر کے عہدے پرتعین کردیاجائے تب بھی اس عہدے کی پورے احترام کے ساتھ حفاظت کرنی چاہیے۔اورحفاظت کاگر ، کوئی استادہی سکھاسکتاہے۔ اس موقع پر کئی ایک ثقافتی پروگرام منعقد ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے