بیدر۔ 7؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): نوجوان سماجی کارکن جناب اے ٹی ایم مفیض الرحمن نے بیدر کے رکن پارلیمنٹ جناب ساگرایشور کھنڈرے سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر مختصر بات کی۔ اے ٹی ایم مفیض الرحمن کی اس مختصر ملاقات سے 26؍سالہ رکن پارلیمان ساگر کھنڈرے کافی متاثر نظر آئے۔
واضح رہے کہ ساگرکھنڈرے 26سال کی عمر میں بیدرکے ایم پی بن گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی مقبولیت نوجوانوں میں تیزی سے بڑھ رہی ہے مگربیدر پارلیمانی حلقہ کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ افراد سے ملاقاتیں اور ان کے تجربہ سے فائدہ حاصل کرنے میں ہی بیدر کے ایم پی ساگر کھنڈرے کی بھلائی ہے۔ آگے جیت کے امکانات روشن ہو سکتے ہیں۔ ورنہ شکایت یہ سامنے آرہی ہیکہ بیدر کے ایم پی کی حیثیت سے ساگر کھنڈرے کی کم عمری سنجیدہ افراد سے تعلقات میں آڑے آرہی ہے۔
