نان پارہ، بہرائچ( محمد رضوان ندوی): آج شہر بہرائچ کے محلہ ناظر پورہ میں واقع عبد القادر انٹر کالج میں الاحسان اکیڈمی بہرائچ کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب رونمائی بسلسلہ ”صدائے وطن“ مجوعہ کلام حضرت مولانا جمال الدین احمد بابا جمال بہرائچی مرحوم و مغفور منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز حافظ محمد مسعود صاحب امام مسجد خنجر شہید رحمہ اللہ کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ اس کے بعد محمد ظفر نے بابا جمال کی نعت رسول پیش کی۔ تقریب کی صدارت سید مسعود المنان سئینر ایڈووکیٹ نے کی جب کہ مہمان خصوصی کے طور پر ڈ

اکٹر محمد سلمان بلرام پوری استاد جواہر نوادے اسکول بہرائچ اور مہمان اعزازی کے طور پر خالد نعیم اور بابا جمال بہرائچی کے شاگرد محترم ماسٹر عبد الرحیم نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر سفیان احمد انصاری اور خالد نعیم نے مقالات پیش کیے، ان کے علاؤہ ڈاکٹر محمد عبداللہ ، ڈاکٹر محمد سلمان بلرام پوری، جمال اظہر صدیقی، ماسٹر عبد الرحیم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اکمل نذیر اور مظہر سعید نے منظوم خراج تحسین پیش کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر سفیان احمد انصاری نے انجام دیے۔ شرکاء تقریب اور مقالہ نگاروں نے بابا جمال احمد بہرائچی کی شاعری پر سیر حاصل بحث کی اور اس کے محاسن و امتیازات کو عام لوگوں تک پہنچانے پر مرتب کتاب جنید احمد نور کی خوب حوصلہ افزائی کی.

تقریب میں عبد القادر انٹر کالج کے منیجر محمد قاسم ، سید اکرم سعید ، شاداب حسین صحافی ، انجینئر عبید الرحمن ، حافظ محی الدین ، عبداللہ خاں ، نوشاد خاں ، وصی اللہ قاسمی، قاری قاسم حیات اللہ نوری، شاہ نواز خاں وغیرہ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے