بیدر۔ 18؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب محمد احمد محی الدین ولد محمد فقیر محی الدین مرحوم (46سالہ)CCT، محکمہ تعلیمات ، بی ای اودفتر بیدر کا آج 11:30بجے دن قلب پرشدید حملہ کے باعث اچا نک انتقال پرملال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔

مرحوم کی نماز جنازہ بعد نمازِ عشاء جامع مسجد بیدر میں اداکی گئی اور تدفین قبرستان متصل درگاہ حضرت خواجہ ابوالفیض ؒ بیدر میں عمل میں آئی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6بچے (2لڑکیاں،4لڑکے )پسماندگان میں شامل ہیں۔ دعائے مغفرت کی گزارش کی گئی ہے۔

تعزیت کے لئے مرحوم احمد محی الدین کے چھوٹے بہنوئی جناب محمدفیاض صاحب سے بھی 7411426833 پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے