اساتذہ کی ماہانہ میٹنگ میں 8 نکات پر تبادلہ خیال 

 

سمریاواں، سنت کبیر نگر:

(محمد رضوان گوہر) 

بلاک ایجوکیشن آفیسر سمر یا واں آشیش کمار سنگھ کی ہدایت پر بدھ کو بلاک میں واقع سبھی 12 نیاہے پنچایتوں میں اساتذہ کی ماہانہ میٹنگ کی گئی۔ جس میں پرائمری، جونیئر اور کمپوزٹ اسکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ نے حصہ لیا۔

اس ماہانہ جائزہ میٹنگ میں معاون تدریسی مواد، موثر کلاس روم ٹیچنگ، ریاضی کا تدریسی منصوبہ، زیادہ سے زیادہ طلبہ کی حاضری پر اجتماعی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جونیئر ہائی سکول سمریاوان میں منعقد میٹنگ میں نوڈل کلسٹر ٹیچر ظفیر علی کرخی نے 5 پوائنٹ ٹول کٹ کے تحت ٹائم ٹیبل اور ماہانہ ورک ڈویژن کی تعمیل کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ سکول میں 75 فیصد سے زائد حاضری، استاد اور طالب علم کے خوشگوار تعلقات کے بارے میں بھی بتایا , معاون تد ریسی اشیاء کے ذریعے اساتذہ کو کلاسز کے انعقاد، باقاعدگی سے تشخیص کرنے، اصلاحی تدریس کرنے، طلبہ کی حاضری کو صد فیصد کرنے کے کیے کمیونٹی کا تعاون ،شرکت کرنے اور والدین کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی ترغیب دی گئی۔

میٹنگ میں امتیاز احمد، ناہید انجم ، وید پرکاش چترویدی، گیان چند، شیوچرن گپتا، شمع عزیز خان، رضیہ خاتون، کرن چودھری، خورشید جہاں، سروری خاتون، کمو بیگم، طیبہ خاتون، ریحانہ یاسمین،ذبیح النسا،وغیرہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے