سہارنپور(احمد رضا): یہ بات اہل ایمان کے لئے کافی حوصلہ بخش ہے کہ دینی علوم حاصل کرنے کے بعد آج ہماری بہو بیٹیاں ملت اسلامیہ کے ساتھ ساتھ دیگر مذہب کی خواتین کے لئے بھی مشعل راہ بن رہی ہے ہمارے طبقہ کی خواتین عالمہ بن کر نبی کریم محمّد صلی اللہ علیہ وسلم کے غار حراء کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں سرگرم عمل ہیں۔
جامعہ نوریہ للبنات وانگنی ہوسٹل میں خواتین کے اجتماع میں عالمہ شاہینہ اور قاری عبد الرحمن ضیائی نے خواتین کے بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ امت مسلمہ کی شہزادیوں کو علم دین مصطفٰی ﷺ سے آراستہ و پیراستہ کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے! محسن انسانیت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت پر پوری دنیا میں مسرت و شادمانی کا اظہار کیا جارہا ہے اور کرنا بھی چاہیے کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ نے فضل اور رحمت پانے پر خوشی کے اظہار کا حکم دیا ہے بلاشبہ فضل اور رحمت سے مراد کوئی اور نہیں بلکہ وہ ذات مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہے جن کو بھیج کر مومنین پر احسان عظیم کیا ہے ماہ ربیع الاول کی 11تاریخ کو مدرسۃ البنات جامعہ نوریہ للبنات وانگنی ہوسٹل تھانہ میں منعقدہ محفل میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کی معلمہ عالمہ فاضلہ شاہینہ صاحبہ نے کہا کہ  رحمت دوعالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت پوری کائنات کیلئے باعث رحمت و برکت ہے مزید ان کے اسوہ پر چل کر ہی پوری دنیا میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔
محترمہ عالمہ شاہینہ صاحبہ نے خواتین کو بیدار کرتے ہوئے کہا کہ رحمت دوعالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ہی بچیوں کو زندگی بخشی اور انہیں جینے کا حق دیا ورنہ بچی کی پیدائش پر انہیں زندہ دفن کیا جاتا تھا لیکن میرے آقائے کونین صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بچیوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا اور فرمایا کہ جو شخص اپنی بچیوں کی صحیح پرورش کیا ان کی شادی بیاہ کیا وہ میرے ساتھ جنت میں ہوگا یہی وہ بشارت عظمیٰ تھی جس نے بچیوں کو زندہ در گور ہونے سے بچا لیا۔
اسی طرح سے زمانہ جاہلیت میں لوگ بیواؤں کو منحوس سمجھتے تھے انہیں طرح طرح کی دشواریوں کا سامنا تھا پر مصطفیٰ جانِ جاناں صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بیوہ ملکۃ العرب حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللّٰہ عنہا سے شادی فرما کر بیواؤں کا بھی وقار بلند کیا عالمہ شاہینہ نے اپنے خطاب میں مسلم بچیوں سے کہا کہ اچھی زندگی گزارنا ہے تو سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم اپنے زندگی میں ڈھال لو دنیا کی کوئی بھی طاقت تمہیں زیر نہیں کرسکتی آ پ نے بڑھتے ہوئے فتنہ ارتداد کو جڑ سے اکھاڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیر مسلم لڑکے تمہیں حیلے بہانوں سے بلا کر کتوں کی طرح نوچ کھارہے ہیں اور تم انہیں بڑی آسانی سے حاصل ہورہی ہو خدارا ان درندوں سے اپنے آپ کو بچاؤ اور کالج و یونیورسٹیوں میں ہونے والی بیہودگی سے دور رہو اس موقع پر جامعہ نوریہ للبنات وانگنی ہوسٹل ویسٹ میں خواتین اسلام کا جم غفیر تھا اختتام اجتماع پر لنگر رسول تقسیم کیا گیا  ہر پندرہ دن پر اس طرح کا پروگرام خواتین اسلام میں دینی شعور پیدا کرنے کی غرض سے کیاجاتا ہے۔
مذکورہ اجتماع کو کامیاب بنانے میں محترم افضل بھائی کی اہلیہ وبچیاں و حضرت مولانا مبارک حسین مصباحی کی بچیوں سمیت سراج بھائی کی اہلیہ صاحبہ کا اہم کردار رہا گھر گھر جاکر عورتوں کو اجتماع میں لانا بھی ایک اہم اور نمایاں کام ہے جسکو انجام دینا وقت کا تقاضہ ہے!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے