مہراج گنج (نمائندہ) 19/ستمبر: مہراج گنج نگر پالیکا پریشد کی معروف ومشہور علمی و تربیتی درسگاہ مرکزی دارالعلوم گبڑوا مہراج گنج میں آج بروز جمعرات جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت مہاراج گنج کی ہر دل عزیز شخصیت اور جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج کے صدر المدرسین مولانا شبیر احمد قاسمی نے اور نظامت کے فرائض مولانا امام الدین صاحب قاسمی مدرس مدرسہ عربیہ مرکزی دارالعلوم گبڑوا نے بحسن و خوبی انجام دینے ۔
مولانا شفیق الدین صاحب صدر المدرسین مدرسہ عربیہ مرکزی دارالعلوم گبڑوا نے اپنے حسن انتظام سے اس جلسہ کو بہت ہی سلیقے اور قرینے سے چلایا۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ شریف سے کیا گیا اور نذرانہ عقیدت بحضور سرور کائنات پیش کرنے کی سعادت مہراج گنج کے معروف نعت خواں شاعر حضرت حافظ و قاری سعید احمد صاحب کے حصے میں آئی ۔جنھوں نے اپنے سریلی اور مترنم آواز سے جلسہ کے سامعین کو مسحور کردیا۔
اس جلسہ تقسیم انعامات سے مولانا صدر الدین قاسمی اور مولانا شبیر احمد قاسمی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت اور فضیلت پر گفتگو کی ۔
جلسہ تقسیم انعامات کو اپنی حاضری سے شرف بخشا، مہراج گنج کے مشہور و معروف نوجوان نعت خواں شاعر مولوی ارشاد احمد مہرا ج گنجی نے اپنے البیلے لب و لہجہ اور پرسکون آواز سے ایک نعت پاک کے چند اشعار پیش کرکے خوب داد و تحسین حاصل کیا۔
مدرسہ عربیہ مرکزی دارالعلوم گبڑوا کے جن ہونہار طلبہ و طالبات نے امتحان ششماہی میں پوزیشن حاصل کی ان کو انعامات سے نوازا گیا ۔
پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اسماء گرامی اس طرح سے ہیں ۔
1. شعبہ حفظ میں پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب طلبہ
اول پوزیشن :- محمد معراج ولد محمد حسن چوترا۔
دوم پوزیشن:- نظیر علی ولد افضل حسین گوپلا پور شاہ۔
سوم پوزیشن:- شمشیر علی ولد محمد عمر گوپلا پور شاہ
2-شعبہ ناظری:-
اول پوزیشن:- محمد ریحان ولد مبارک علی جھنجھن پور مہراج گنج۔
دوم پوزیشن:-احمد رضا ولد وارث علی ویر عبد الحمید نگر گبڑوا۔
سوم پوزیشن:-آفتاب عالم ولد محمد اسلم گورکھپور مقیم حال ویر عبد الحمید نگر
3-شعبہ پرائمری:-
LKG:- اول پوزیشن اقراصدیقی بنت مولانا سراج احمد قاسمی چیرمین عطا ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ مہراج گنج۔
دوم پوزیشن :- سعدیہ بنت رمضان علی ویر عبد الحمید نگر
سوم پوزیشن:- ناعمہ بنت امتیاز احمد ویر عبد الحمید نگر
UKG:-
اول پوزیشن:- محمد سالک ابن محمد امین اہیرولی مہواں مہراج گنج۔
دوم پوزیشن:- محمد ساحل ابن رضوان گورکھپور مقیم حال ویر عبد الحمید نگر
سوم پوزیشن:- زینب فاطمہ بنت مولانا امام الدین صاحب مدرس مدرسہ عربیہ مرکزی دارالعلوم گبڑوا۔
درجہ اول –
اول پوزیشن:- شفا خاتون بنت حافظ شاہ عالم صاحب استاذ شعبہ حفظ مدرسہ عربیہ خیر العلوم سونبرسا مہراج گنج۔
دوم پوزیشن:- صابرین خاتون بنت سعود عالم ویر عبد الحمید نگر گبڑوا۔
سوم پوزیشن:-
محمد ارمان ابن سعود عالم ویر عبد الحمید نگر گبڑوا۔
درجہ دوم ۔
اول پوزیشن:- شمع پروین بنت نور عالم ویر عبد الحمید نگر مہراج گنج۔
دوم پوزیشن:- رحمت النسا بنت عباس علی ٹھوٹھی باری ۔حال مقیم ویر عبد الحمید نگر مہراج گنج۔
اس کے علاوہ بیسٹ حاضری کا انعام علم الہدیٰ ابن محمد اسلم گوپلا پور شاہ کو دیا گیا ۔
اور بیسٹ کیریکٹر کا انعام محمد حذیفہ ابن جمال گوپلا پور شاہ کو دیا گیا۔
جلسہ تقسیم انعامات کے مشیر اور عطاء ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین فاضل نوجوان مولانا سراج احمد قاسمی ۔ڈاکٹرعتیق اللہ صاحب ناظم مدرسہ عربیہ مرکزی دارالعلوم گبڑوا۔ماسٹرنورالحسن صدیقی ۔ماسٹر قیام الدین ۔مولوی حکیم اللہ حاجی سکندر علی ،حاجی رعب علی ،حافظ رضوان اللہ صاحب نے اپنے موجودگی سے جلسہ تقسیم انعامات کی رونق کو دوبالا کیا۔
مولانا شبیر احمد قاسمی کی دعا پر اس جلسہ کا اختتام ہوا ۔
