چٹگوپہ۔25/ستمبر(عبدالقدیر لشکری): بیدر ضلع چٹگوپہ تعلقہ میں پی،کے،پی،ایس کا 67 واں سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں چٹگوپہ کے کسانوں نے شرکت کی چٹگوپہ پی،کے،پی،ایس ،کے سیکریٹری شنکر چامہ نے سال 24-2023 کا حساب پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چٹگوپہ پی،کے،پی،ایس میں کل 1248 ممبر ہے اور انہوں نے اس سال کا جمع اور خرچ وغیرہ کے اخراجات کسانوں کو بتایا اسی طرح کسانوں کی شکایت تھی کہ یوریا نمک وقت پر نہیں مل رہا۔ جس پر انہوں نے کہا کہ کسانوں کے جو بھی مسائل ہیں آئندہ اس کو وقت پر دیا جائے گا۔
موقع پر 1) وجیکمار آر منکل ،صدر پی،کے،پی،ایس، 2) ماروتی سرکےنائب صدر 3) اسماعیل لاتھوڑی ڈائریکٹر 4)مہارود رایہ سوامی 5)امباداس 6)بسپا پڑگی 7) کلپہ میترے8)کلیم پٹیل 9) پرکاش گوڑی 10) گورما شیوپہ مٹی 11) شیلجہ رمیش (چٹگوپیکر) اور دیگر ڈائریکٹر و بہت سارے کسان وغیرہ موجود تھے۔
