(عبدالمبین منصوری)

سدھارتھ نگر: کل رات سے ریاست بھر میں موسلادھار بارش اور گرج چمک کے باعث محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ الرٹ کے بعد ضلع مجسٹریٹ سدھارتھ نگر راجہ گنپتی نے ضلع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے تمام سرکاری/کونسل/ امداد یافتہ/ تسلیم شدہ اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے جاری کردہ اپنے حکم نامہ میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ-2005 کے سیکشن 30(2) میں دینے گئے اختیارات اور افعال کی بنیاد پر طلبہ کے نقصان اور مفاد کے پیش نظر درجہ 1 سے درجہ 8 تک کے تمام اسکولوں کو بند کرنے کی سخت ہدایات دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے حکم نامے میں لکھا ہے کہ اگر کوئی اسکول حکم کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے