بہار:ارریہ ( مجاہد عالم ندوی ) گزشتہ کل کیرالہ سے متبحر دانشوروں اور علماء کی آمد پر الفیض ماڈل اکیڈمی بابوآن بسمتیہ ارریہ کے کانفرنس ہال میں پروگرام کا منعقد ہوا جس میں مسٹر صدیق فلاحی نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ موقع کو غنیمت جان کر خوب محنت اور سعی پیہم سے تعلیم حاصل کریں ،
اس کے بعد شیخ نصر اللہ فلاحی نے طالبات کو قیمتی نصیحتیں کی اور بالخصوص وقت کی اہمیت کی تلقین کرتے ہوئے اپنی بات ختم کی اوراکیڈمی کے پرنسپل حسنگیرخان نے تہنیت نامہ پیش کیا۔
اخیر میں مسٹر سفیر الدین نے اکیڈمی کے تمام طلباءسے سرسری امتحانی جائزہ لیا ، بچے اور بچیوں کی اچھی کارکردگی اور متانت و سنجیدگی دیکھ کر ان کو داد دی اور مستقبل میں اس محنت کو اسی طرح جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں ، دینی تعلیم میں دنیا و آخرت دونوں کی کامیابی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بھی پڑھ لکھ کر ویسا ہی بننا ہے جیسے ہمارے اسلاف تھے انہوں نے اپنے بچوں کو سب سے پہلے ایمانی دولت سے مالامال کیا پھر انہیں قرآنی تعلیمات سے روشناس کیا۔
طلبہ و طالبات نے بہترین اسلوب میں تلاوت قرآن ، حمد پاک اور انگلش میں تقاریر پیش کیں اس پروگرام میں نظامت کے فرائض اکیڈمی کے پرنسپل حسنگیرخان نے بحسن و خوبی انجام دیا اورپروگرام کا اختتام ڈاکٹر امان اللہ مدنی چیئرمین الفیض ماڈل اکیڈمی کے مختصر خطاب اور دعائیہ کلمات پرہوا ۔
