بیدر۔ 5؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): چوبارہ سے قریب گاوان چوک بھینسوں کی دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں گاؤلی سماج سے تعلق رکھنے والی کئی بھینسیں شامل تھیں، یہ دوڑ بہت شاندار تھی۔
چوبارہ کے قریب اس پروگرام میں کمیونٹی لیڈروں نے بھینسوں کی دوڑ میں حصہ لینے والے اہم لوگوں کے اعزاز میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس میں بی جے پی کے ڈویژنل گلبرگہ شریک انچارج مسٹر ایشور سنگھ ٹھاکر نے حصہ لیا۔ انھوںنے کہا کہ یہ انتہائی قابل ستائش ہے کہ گاؤلی سماج نے روایتی طور پر اس پروگرام کو بڑی عقیدت کے ساتھ منعقد کیا ہے۔
اس موقع پر گاؤلی سماج کے قائدین جیسے گاؤلی سماج کے صدر وٹھل راؤ گاؤلی، نائب صدر رام چندر گاؤلی، بی جے پی بیدر سٹی کے نائب صدر گورکھ ناتھ گاؤلی، ہیماجی گاؤلی، منوہر گوندلی، رکماجی گاؤلی ، سنتوش گاؤلی اور پارٹی قائدین مسٹر سندیپ پاٹل مرزا پور، مہاشکتی کیندر کے صدر جناب سندیپ پرسرگے چمکوڑ، اور امر سنگھ موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ جاری کرکے دی گئی ہے۔
