یادگیر۔ 5؍نومبر (سید ساجد حیات): کرناٹک اردو اکیڈمی بنگلور کے زیر اہتمام یوم اردو کے موقع پر شہر یادگیر میں محفل مشاعرہ منعقد ہے۔ نو نومبر بروز ہفتہ شام سات بجے سوداگر فنکشن ہال ملت نگر یادگیر میں منعقدہ اس مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر رفیق سوداگر یادگیر فرمائیں گے اور مشاعرے کی نظامت مسرور نظامی بسواکلیان فرمائیں گے، جبکہ افتتاحی اجلاس کی نظامت سید ساجد حیات کریں گے۔اس مشاعرے میں مہر النسا مہرو بیجاپور، ڈاکٹر فرزانہ فرح بھٹکل، ڈاکٹر افتخار شکیل رائچور، نورالدین نور غوری گلبرگہ، ڈاکٹر رفیق سوداگر یادگیر، خادم اظہر یادگیر،مبین احمد زخم یادگیر، مختار احمد دکنی گلبرگہ، مسرور نظامی بسواکلیان، شریف احمد شریف بیلگام،سید شفیع الدین سرمست شاہ پور، اوصاف مجاہدتماپور، توفیق اسد تماپور، نور دلکش نالوار، وحید راز کاریگر گرمٹکال، معین نشاط یادگیر،اپنا اپنا کلام سنائیں گے، مولانا مفتی محمد علی قاضی چیرمین کرناٹک اردو اکیڈمی، ڈاکٹر معاذ الدین خان رجسٹرار کرناٹک اُردو اکیڈمی، ڈاکٹر انیس صدیقی رکن کرناٹک اردو اکیڈمی اور جمیع اراکین کرناٹک اردو اکیڈمی نے شائقین شعر و سخن سے شرکت کی مخلصانہ درخواست کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے