حیدرآباد۔ 9؍نومبر (سخاوت علی سخاوت): ننھی مصورہ مثیرہ رحمت ، مرادنگر حیدرآباد نے شاعر مشرق سرعلامہ محمد اقبال کے یوم ِ پیدائش پر ’’اقبال ڈے‘‘ کے عنوان سے بہت پیاری سے مصوری کی ہے۔ جسے ملاحظہ کیاجاسکتاہے ۔ مثیرہ رحمت ابھی ہائی اسکول نہیںپہنچی ہیں لیکن مصوری میں ان کاہاتھ اور برش کمال کاواقع ہواہے۔ وہ تصاویر سے بچتی ہیں اور عموماً قدرتی مناظر کو بھرپورطریقے سے پیش کرتی ہیں۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ مثیرہ رحمت کی مقبولیت تلنگانہ ، کرناٹک اور مہاراشٹر میں ہے۔ ان کی مصوری واٹس ایپ کے ذریعہ مختلف ریاستوں تک پہنچ جاتی ہے جہاں طالبہ کی مصوری کوکافی پسند کیاجاتاہے۔
