لکشمی پور(پریس ریلیز): سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں انجمن فیض اللسان کا تعلیمی و ثقافتی سالانہ اجلاس 16 نومبر 2024ء بروز سنیچر بوقت ۸ بجے شب دارالعلوم کے سبزہ زار پر اقراء ایجوکیشنل اینڈ ٹیکنکل فاونڈیشن کے چیئرمین پروفیسر انعام اللہ صدیقی کی سرپرستی ،دارالعلوم کے سربراہ اعلیٰ قاری محمد طیب قاسمی کی قیادت و ناظم اعلیٰ مولانا سعد رشید ندوی کی نگرانی میں منعقد ہوگا، جب کہ اجلاس کی صدارت مولانا شمس الہدیٰ قاسمی ڈائریکٹر : حافظ شجاعت فیض عام چیرٹیبل ٹرسٹ آنند نگر فرمائیں گے ۔
اجلاس کے مہمان خصوصی خانوادہ مدنی کے چشم و چراغ، نوجوان عالم دین مولانا سید حبیب اللہ مدنی دیوبند کا خصوصی خطاب ہوگا، اس بابرکت و نورانی اجلاس میں دارالعلوم فیض محمدی کے مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے عوام سے شرکت کی پُرخلوص درخواست کی ہے۔ مستورات کے لئے پردے کا معقول انتظام رہے گا۔
