ظہیرآباد 13/ نومبر(غلام مصطفٰی  محصولدار): منڈل ایجوکیشنل آفیسر محمد ذاکر حسین نے آج (13-11-2024) گرلز پرائمری اسکول اور سنٹرل پرائمری اسکول دگوال کا دورہ کیا اور طلباء اور اساتذہ سے بات چیت کی۔ انہوں نے N.A.S کی کارکردگی چیک کی۔ موک ٹیسٹ اور ان دونوں سکولوں کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلباء کو انگریزی اور اردو پڑھائی تو تقریباً تمام طلباء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اوراساتذہ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کا مستقبل اساتذہ کے ہاتھ میں ہے اور والدین اساتذہ سے بہت سی توقعات وابستہ رکھتے ہیں۔ لہٰذا اساتذہ کو اپنی سرشار تدریس کے ذریعے والدین کے خوابوں کو سچ کرنا ہوگا۔
ان کے دورے میں اسکولوں کے پرنسپل سریندر، آسیہ بیگم اور اساتذہ حفصہ صالحہ، راجیشوری، مسیحا سلطانہ سی آر پی یادیہ اور دیگر نے شرکت کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے