مدارس کے طلبہ کو ہائی اسکول کرنے کا سنہرا موقع۔

گورکھپور: آئیے سر جوڑ کر نونہالوں کو تعلیم سے آراستہ کریں۔ محترم آپ کو جان کر بیحد خوشی ہوگی کہ انجمن تعلیمات دین گورکھپور کے زیرِ اہتمام عصری و دینی تعلیمی کانفرنس مورخہ 30/نومبر 2024/بروز سنیچر بوقت دس بجے دن ، بمقام حامد علی ہال گھاسی کٹرہ گورکھپور میں۔ شہر کے مشہور و معروف شخصیت کے حامل اور بہترین معالج الحاج ڈاکٹر عزیز احمد صاحب کی صدارت میں منعقد ہوگا۔

اس کانفرنس کا مقصد عوام میں دینی و عصری تعلیمی بیداری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے بغیر چھوٹنے نہ پائے بالخصوص مدارس کے وہ طلباء جن کی عمر 10 سے 12 سال سے تجاوز کرگئی ہے اور انھوں نے ہائی اسکول پاس نہیں کیا ہے، ان کو چاہیے کہ ہم سے رابطہ کریں تاکہ ان کو نیشنل انسٹی چیوٹ آف اوپن اسکولنگ کے ذریعے ہائی اسکول کرا سکیں، تاکہ پھر وہ اعلی تعلیم کی طرف بھی مائل ہوسکیں۔ لہذا تمام ذمہ داران مدارس سے گزارش ہے کہ اس عمر کے طلباء کی فہرست تیار کرکے مذکورہ تاریخ میں حامد علی ہال میں تشریف لاکر دانشوروں کی باتوں سے فائدہ اٹھائیں اور مطمئن ہوکر طلباء کے مستقبل کو سنوارنے میں معاون بنیں۔ ہم آپ کے بیحد مشکور ہوں گے۔ گر قبول افتد زہے عز و شرف۔

مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے انجمن کے خازن و آفس سکریٹری محمد اطہر صدیقی قاسمی نے بتایا کہ بعد اختتام مجلس ڈاکٹر عزیز احمد صاحب کی جانب سے قبول ماحضر کی درخواست ہے۔ امید کہ حوصلہ بخشیں گے۔ دعاؤں کے طالب۔ محبوب سعید حارث صدر، قاضی کلیم الحق جنرل سکریٹری ، محمد اطہر صدیقی قاسمی خازن و آفس سکریٹری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے