مہراج گنج۔المائٹی انٹر کالج بنگلہ چوراہا برجمن گنج میں یوم اطفال کے موقع پر مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا،جس میں جونیئر اور سینئر کلاسز کے طلباء نے اپنی اپنی صلاحیتوں کا خوب مظاہرہ کیا،اس مقابلے کی ایک انوکھی مثال اسکول کیمپس میں دیکھنے کو ملی ،اس مقابلے میں گیارہویں جماعت کی سینئر کلاس کی طالبہ کماری نیرج یادو اور آٹھویں جماعت کے جونیئر کلاس کے طالب علم ساون یادو نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے اسکول اور اپنے اساتذہ کے نام کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کا نام بھی روشن کیا۔
اس مقابلے میں موجود اسکول کے سرپرست محمود عالم اور منیجر محفوظ عالم، پرنسپل کرشنانند چورسیا، وائس پرنسپل جگدیش پرساد، کیمسٹری کے لیکچرر محمد اشفاق صدیقی اور تمام اساتذہ نے بچوں کو آگے بڑھنے کی ترغیب دیا،اس موقع پر اسکول کے سرپرست محمود عالم نے ان بچوں کے والدین کو بھی اعزاز سے نوازا۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے