مدرسہ جامعۃ الفلاح کجگواں میں جھت کی ڈھلائی کی گئی
بانگرمئو: (محمد جنید قاسمی) ۱۹؍نومبر: دینی مدارس اور ان کی خدمات پوری امت پر روز روشن کی طرح عیاں ہیں، اس لیے مدارس امت میں دین کی حفاظت کا ایک اہم ذریعہ ہیں، نسلِ نو کے ایمان کے تحفظ میں اہم کرادار ادا کررہے ہیں۔ مذکورہ باتیں مولانا مختارعالم مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع اناؤ نے مدرسے کی چھت کی ڈھلائی کے وقت کہیں۔
تفصیلات کے مطابق مدرسہ عربیہ جامعۃ الفلاح موضع پٹی حمید کجگواں میں آج صبح گیارہ بجے نوتعمیرشدہ عمارت کی چھت کی ڈھلائی کے وقت مولانا مختارعالم مظاہری نے کہا کہ اس وقت نسل نو کے ایمان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، اس کام کے لیے مدارس اور مکاتب بہترین جگہیں ہیں۔ اس لیے ان کا تعاون کرنا، ان کی حفاظت کے اسباب اختیار کرنا، نعمت خداوندی ہے۔
اس مو قع پر مولوی شفاعت علی ناظم مدرسہ، حافظ محمد افشان مدرس، حافظ راحت علی، حافظ نبی احمد، عبدالحسیب، راشد علی عرف باون، ہدایت علی، حافظ رفاعت علی، منگو، ادریس علی، غیاث الدین بانگرمئو، باسط علی عرف بھولے، حافظ فہیم، محمد احمد کرست وغیرہ موجود رہے۔
