عبدالمبین منصوری

سدھارتھ نگر: بدھ کے روز ضلع ہیڈکوارٹر پر واقع مسجد کمیٹی کے ذمہ دار پولیس انتظامیہ کی طرف سے مساجد سے زبردستی ہٹائے گئے ہارن، ساؤنڈ اور مائیک مشینوں کو ضبط کرنے کے خلاف احتجاجاً ضلع مجسٹریٹ کو شکایتی خط پیش کرینگے

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے زیراہتمام مسلمان آج صبح 10 بجے ضلع مجسٹریٹ کو شکایتی خط پیش کریں گے جس میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے بغیر کسی حکم یا وجہ کے ضلع ہیڈکوارٹر پر واقع مساجد سے زبردستی ہارن اور مائک ہٹانے اور مائیک مشین کو اپنے قبضے میں لیے جانے کے خلاف اپنے حق کی آواز کو سر بلند کرینگے۔

یہ باتیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلعی صدر نشاط علی نے ایک گفتگو کے دوران کہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تھرولی اور بنیکا کی مساجد کی مائیک مشینوں کو پولیس انتظامیہ نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور شہر کی تمام مساجد سے مائیک اور ہارن زبردستی ہٹا دیے گئے ہیں۔ پولیس انتظامیہ کا اس طرح کا دوہرا رویہ نہ تو صحت مند معاشرے کے لیے اچھا کہا جا سکتا ہے اور نہ ہی ہم آہنگی کے ماحول کے لیے اچھی علامت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے مسلمانوں کو اپنے حق اور حقوق کی خاطر ہر طرح کی لڑائی لڑنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے