ظہیرآباد 24/ڈسمبر (نمائندہ): مسٹر بینجمن راجیو سینئر ایڈوکیٹ علی پور ظہیرآباد نے آج کرسمس تہوار کی خوشی کے موقع پر بیدر چوراستہ پر جذامی مریضوں کے ساتھ ملکر انکو تہوار کی خوشیوں شامل کرتے ہوئے سبھی مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں میں بریانی کے پیکٹ اور ادویات، پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔ اس مو قع پر مسٹرجانسن، وینکٹ، شیکھر اور دیگر نے بھی اس میں حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ بیمار کی تیمار داری کرنابہت بڑا ثواب ہے جذامی افراد کے ساتھ ہو یا اپنے غریب پڑوسیوں کے ساتھ ملکر تہوار منانا خدمت خلق ہے مزید انہوں نے کہاکہ خدمت خلق سے خدا راضی ہوتاہے۔۔۔۔
