مظاہرین وزیر داخلہ امیت شاہ سے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔
ظہیرآباد 25/ڈسمبر(نمائندہ): شہر ظہیرآباد میں آج رات یوتھ کانگریس کی جانب سے وزیر داخلہ کی مخالفت میں جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں بھارت رتن بابا صاحب امبیڈکر کے بیانر تھامے ھوئے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے،، بابا صاحب امبیڈکر،، کے متعلق غلط باتیں کہتے ھوئے ان کا مذاق اڑایا لہذا ان کو اپنے عہدے سے استعفی دینا چاہئے۔ آج جو دلتوں کو اقلیتوں کو چھوٹے سماج کے لوگوں کو برابری کے حقوق دیئے گئے ہیں وہ بابا صاحب امبیڈکر کی بدولت ھے۔۔
