ظہیرآباد 4/جنوری(مشرقی آواز جدید): شہر ظہیرآباد میں واقع،،یم باگا ریڈی اسٹیڈیم میں 5/جنوری تا 14 /جنوری تک کرکٹ ٹورنمنٹ کھیلا جائیگا۔۔تفصیلات کے بموجب مذکورہ ٹورنمنٹ میں ملک کی مختلف ریاستوں سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں، جموں کشمیر، مدھیہ پردیش، بہار،دہلی،آندھراپردیش، اڑیسہ،کرناٹک، مہاراشٹرا، ودربھ،تمل ناڈو کی ریاستوں سے ٹیمیں حصہ لے کر اپنا بہترین مظاہرہ کرینگے فاتح ٹیم کو،،خضر یافعی گولڈ کپ ،، سے نوازا جائے گا۔

اس موقع پر مزید مسٹر خضر یافعی نے بتایا کہ کھیلوں کے انعقاد کا مقصد شہر ظہیرآباد کا نام روشن کرنا ھے اور ساتھ ہی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ھوئے قومی و بین الاقوامی کھیلوں میں حصہ دلانا ھے۔ اسی طرح سے مذکورہ ٹیموں کے کھانے پینے رہنے سہنے اور دیگر انتظامات جناب خضر یافعی صاحب سینئر قائد بی آر ایس پارٹی کے ذمہ داری میں ھونگے کھیلوں کے انعقاد سے قبل یم باگا ریڈی اسٹیڈیم کی تزئین نو کرتے ہوئے کمپاؤنڈ وال اور دیواروں کو کلر بھی کردیا گیا ھے۔ واضح رھے کہ مذکورہ تفصیلات ایک پریس میٹنگ کے ذریعہ بتائی گئی ہیں ۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے