جناب فراست علی ایڈوکیٹ اور دیگر شخصیات کا اظہار تعزیت

بیدر۔10؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): یہ خبر انتہائی رنج و ملال کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ ممتا ز بین الاقومی ریڈیو اور ٹی وی کی مشہور شخصیت و ناظم مشاعرے جات جناب اسلم فرشوری حیدرآبادکا 9جنوری کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال پرملال ہوا ۔آپ کے انتقال پر جناب فراست علی ایڈوکیٹ صدر نشین کاروان ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی ضلع بیدر نے اپنے گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ دراصل جناب اسلم فرشوری سچے عاشق رسولؐ تھے آپ کے انتقال سے حیدرآباد دکن میں خلا ء پیدا ہواہے جس کا پر ہونا دشوار ہے ۔موصوف ادبی دنیا میں اپنی گرجدار اور سحر انگیز آواز منفرد انداز بیان کے ذریعہ اپنی نمایاںچھاپ چھوڑی ہے۔ آپ کی نظامت چاہے ادبی مشاعرے ہو ں یا دیگر محافل دینی جلسے ہوں کامیابی کی منزل کو پہونچا دیتے۔

جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ مسلمان کیلئے نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت سے منسوب محافل سے پیغام کو عام کرنا اعزاز سے کم نہیں۔ حیدرآباد اور دیگرمقامات کے علاوہ پچھلے 2006  سے بیدر کے تاریخی مسجد مدرسہ حضرت محمود گاواں ؒمیں منعقد ہورہے کاروان ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ رحمت اللعالمین کے جلسہ کی نظامت کیلئے حیدرآباد سے طویل سفر طئے کرکے حاضر ہوتے ۔رسول اللہ ﷺ سے اپنی وابستگی سے ہمیشہ ترجیح دیتے ایک مرتبہ مجھ سے کہاکہ فراست اگر آپ کہیں تو سرکار دو عالم ؐ کی محفل کے مقام کو جاروب کشی سے بھی احتراز نہیں کرونگا۔جناب اسلم فرشوری کے احساسات میرے لئے قابل تقلید ہیں۔ابتداء میں آپ ٹیلی ویژن اور ریڈیوسے ایک عرصہ تک وابستہ رہے اس دوران ملک کے ممتاز فنکاروں جن میں ممتاز اداکار جناب یوسف خان عرف دلیپ کمار بھی شامل ہیں۔

2014  میں آپ اپنا نعتیہ مجموعہ کلام رحمت اللعالمین جسے انجمن قلمکاران حیدرآباد نے شائع کیا تھا مدینہ منورہ روضہ رسول اللہ ﷺ کے دامن میں جس کی رسم اجراء آپ نے انجام دی ۔وہیں اردو ادب وثقافت میں آپ کی گراں قدر ناقابل فراموش خدمات جو محافل کی کامیابی کو زینت بخشتے جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی کاروان ادب مرکزی عالم کمیٹی و دیگر عہدیداران مولانا مفتی محمدخواجہ معین الدین نظامی، مولانا مفتی محمدفیاض الدین نظامی خطیب جامع مسجد بیدر، مولانا توفیق حسین قاسمی صدر جمیعت العلماء شاخ چٹگوپہ، جناب محمدعبدالصمد منجو والا سینئیر صحافی ، سید منصور احمد قادری انجنئیر ،عبدالئیق گتہ دار، عبدالصمد مظہر، عبدالرحیم خان نے بھی جناب اسلم فرشوری صاحب کے انتقال پر اپنے شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کوزبر دست خراج عقیدت پیش کیاہے۔ اور دعا کی ہے کہ بارگاہ نبی کریمؐ کے وسیلہ اہلبیت اطہار کے صدقہ اُن کو غریق رحمت کرے۔ لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرے۔آمین ۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالصمد منجووالا نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے