بیدر۔ 15؍ جنوری(محمدیوسف رحیم بیدری): آج چہارشنبہ 15؍جنوری کو بیدر ضلع انچارج اور جنگلات اور ماحولیات محکموں کے وزیر جناب ایشور بی کھنڈرے کی 62 ویں سالگرہ کے موقع پر صبح 11؍بجے دن نوباد گورنمنٹ اسکول سی آر پی اے کے احاطے کے دائیں جانب ایک تقریب منعقد کی جائے گی، جس کی قیادت وزیر ایشور کھنڈرے کے سچے پرستار مانکیش پاٹل کر یں گے اور خانہ بدوش خاندانوں کے بچوں کو نوٹ بک اور قلم مفت تقسیم کریں گے۔ یہ بات ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتلائی گئی ہے۔
