چٹگوپہ۔14؍جنوری (عبدالقدیر لشکری): بروزاتوار نرنا پی،کے،پی،ایس سوسائٹی کے انتخابات منعقد ہوئے جس کے لئے صبح 9؍بجے سے شام4؍بجے تک ووٹنگ (رائے دہی )کا وقت مقرر کیا گیا تھا ۔ جملہ 1629 ووٹ تھے۔جن میںسے 1261 ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کااستعمال کیا ۔ جب کہ نرنہ پی،کے،پی،ایس کے لئے 05 جنرل،02خواتین،01 (اے) 01(بی)01(ایس، سی)01(ایس،ٹی)اور 01 غیر مقروض ووٹرز زمرے سے کل 12 ڈائریکٹرس کے لئے انتخابات منعقد ہوئے۔جس میں زمرہ (اے)سے جناب محمد رسول احمد صاحب لشکری منتخب ہوئے۔ زمرہ (ایس،سی) سے تپنا ولد مری اپا، زمرہ (ایس ٹی) سے ملپا ولد ریونپا، زمرہ (بی) سے چندرشیکھر ولد شنکر راو، خواتین کے زمرہ سے لکشمی بائی رنگما،اورغیر مقروض ووٹرز سے ہنمنت ریڈی ولد رام ریڈی منتخب قرار دئے گئے۔
اس موقع پر جناب محمد رسول صاحب لشکری اور جگناتھ ریڈی ایکھیلی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے نرنہ سرکل کے تمام ووٹرز اور عوام کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ آپ کے جو بھی مسائل ہیں ہم سے جتنا ہوسکتا ہے انھیں حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ کھاد وغیرہ بھی آپ کو وقت پر دینے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر مسٹر سنجوریڈی سابق صدر تعلقہ پنچایت ہمناآباد،اشوک ریڈی لچنگار،یاما ریڈی سابق صدر گرام پنچایت نرنہ،ساگر نرنہ واڑی،بلونت ریڈی سابق رکن تعلقہ پنچایت چٹگوپہ،پینٹاریڈی ایکھیلی، سریکانت کاگی،اشوک کاگی،ہنمت نرنہ واڑی، رام ریڈی چوڑا بنلی،راج ریڈی رکن گرام پنچایت نرنہ ،محمد اکرم مچکوری،محمد معین الدین مچکوری سابق پی،کے،پی،ایس ڈائریکٹر،محمد یاسین لشکری،محمد وسیم پٹیل،محمد سلیم(لنگڑیوالے) محمد فیاض نائکوڑی،انیل ریڈی، سنیل ریڈی، دیپک ریڈی، یوسف قریشی سابق رکن گرام پنچایت،محمد تراب سابق رکن گرام پنچایت،محمد طیب،محمد مجیب قریشی سابق رکن گرام پنچایت،عبدالصمد لشکری،محمد علیم،محمد ببو،محمد مظہر،اسماعیل کنجی،اور دیگر افرادموجود تھے ۔
