بیدر۔15؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): کنڑی روزنامہ ’’کنڑاپربھا‘‘ کے کلبرگی ایڈیشن کے ذمہ دار اور سینئر صحافی جناب اپاراؤساؤدی کو ان کی بہترین سیاسی رپورٹنگ (براہ تنقید)کے لئے ریاستی ایوارڈسے نوازے جانے کے لئے منتخب کیاگیاہے۔ یہ ایوارڈ اسی ماہ کی 18اور 19؍تاریخ کو ٹمکور میں ہونے والی ایک تقریب میں دیاجائے گا۔ اس بات کی اطلاع ذرائع نے دی ہے۔
