بیدر ۔19؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): جینئس کڈس کلب کے دوروزہ تعلیمی کارنیوال (ایکسپو) کا آج اتوار کی شام اختتام عمل میں آیا۔ محمد عبدالجمیل چیرمین جینئس گروپ نے بتایاکہ آج دوسرے روز بھی ہمارے جینئس کڈس کلب کے تعلیمی ایکسپو جاری رہا۔ طلبہ میں پہلے دن جیساجوش وخروش دیکھنے کوملا۔ اسی طرح اولیائے طلبہ اور عوام نے اتوار ہونے کے سبب زیادہ تعداد میں شریک رہ کر جینئس کڈس تعلیمی ایکسپو موقوعہ نئی کمان بید رسے استفادہ کیا۔ جناب عبدالجمیل نے مزید بتایاکہ اس کارنیوال (ایکسپو) میںحصہ لینے والے تمام طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کے پیش نظر انہیں اسنادات سے نوازا گیا۔ موصوف نے بتایاکہ طلبہ نے کافی انجوائے کیا۔ اور ہمارے کڈس کلب کی استانیوں نے کافی محنت کی اور ہمارے منصوبے میں چار چاند لگائے۔ جب کہ اولیائے طلبہ نے ہماری اس کوشش کو بے حدسراہا۔ واضح رہے کہ آج کچھ اور ماڈلز جیسے مائکرواسکوپ (لیب) اور مائیک کااضافہ کیاگیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے