چٹگوپہ-21جنوری(عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے منااکھیلی کے تین ضلعی سطح پر ہونے والے مسابقہ القرآن الکریم میں مدرسہ اسلامیہ امین القرآن جامع مسجد منا اکھیلی کے طلبا نے امتیازی کامیابی حاصل کی۔
دار العلوم بھا تمرا ضلع بیدر میں 20اور21 جنوری کو دوروزہ ضلعی سطح پر مسابقته القرآن منعقد ہوا جسمیں مدرسہ اسلامیہ امین القرآن جامع مسجد منااکھیلی کے طلبا نے امتیازی کامیابی حاصل کی فرح اول میں یعنی 10 پارے میں شیخ فیضان ولد شیخ انور صاحب نے انعام دوم حاصل کیا اور فرع ثانی یعنی 5 پارے میں محمد زکریا لشکری ولد محمد شکیل لشکری نے انعام سوم حاصل کیا اور فرع ثالث یعنی پارہ عم میں محمد غوث ولد شمس الدین نے انعام سوم حاصل کیا اور اسکے علاوہ گراں قدر انعامات سے طلبا کو نوازا گیا اس موقع پر گاؤں والوں کی جانب سے تمام اساتذہ کرام و طلبا اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کیا گیا
