ظہیرآباد/کوہیر 23/جنوری(مشرقی آواز جدید): مستقر کوہیر کے باہر واڑی علاقے میں واقع،،اقلیتی اقامتی ہائی اسکول میں جدید داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے تفصیلات کے بموجب اقلیتی اقامتی ہائی اسکول کوہیر کے پرنسپل محترمہ عالیہ فریدہ صاحبہ نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ ہائی اسکول کے پانچویں، چھٹویں،آٹھویں جماعت کے لئے جملہ 40 سیٹیں خالی ہیں جس میں 30 سیٹیں مائناریٹی طلباء کے لئے اور 10 دیگر طلباء کے لئے ہیں ۔لھذا خواہشمند اولیائے طالبات سے گزارش ھیکہ داخلوں میں جلدی کریں کیونکہ داخلوں کی آخری تاریخ 28/فروری ہے مزید معلومات کے لئے اسکول کے  اوقات میں راست طور پرنسپل صاحبہ سے ملاقات کریں یا پھر فون پر رابطہ کریں۔۔ 7995057962

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے