میدک 24/جنوری ( مشرقی آواز جدید): اقلیتی اقامتی اسکول ( گرلز) میدک پرنسپل محترمہ آر وجئے شری صاحبہ کے پریس نوٹ کے بموجب تعلیمی سال 2025-26 کے لئے 5 ویں جماعت میں داخلوں کے عمل کا آغاز ہوچکاہے آن لائین درخواستیں موصول کی جا رہی ہے جماعت پنجم میں جملہ 40 نشستیں موجود ہے جس میں سے 30 نشستیں اقلیتی طبقہ بالخصوص (مسلم طلباء وطالبات) کے لئے مختص ہے اور 10 نشستیں غیر اقلیتی طبقہ کے لئے مختص ہے۔ خواہش مند حضرات سے پر خلوص اپیل کی جا تی ہے کہ اس سنہری موقع سے استفادہ حاصل کر یں مفت طعام وقیام کا خصوصی نظم ہے داخلوں کاآغاز ہوچکا ہے آخری تاریخ 28 / فروری مقرر ہے۔
پرنسپل ٹمریز میدک محترمہ آر وجئے شری نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر نے کے مقصد کے تحت اور کارپوریٹ طرز پر معیاری تعلیم کی فراہمی کے مقصد سے ہی( ٹمریز) اسکولس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ریاستی سطح پر اقلیتی اقامتی اسکولوں کی کارکردگی شاندار ہے اور گذشتہ سال میدک اقلیتی اقامتی اسکول( ٹمریز )کے طالبات کے نتائج 100 فیصد 0/0 صد فیصد رہے ہیں یہاں پر تجربہ کار اور قابل اساتذہ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہے اس کےعلاوہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ تغذیہ بخش غذائیں اور موسمی پھلوں اورسیب سنترہ وغیرہ بھی دیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ مسلم طالبات کےلئے دینی تعلیم کے لئے خصوصی طور پر خاتون عربی ٹیچر کے ذریعہ دینی تعلیم فراہم کی جا تی ہے اور PET ٹیچر کے ذریعہ جسمانی ورزش وغیرہ اور کھیل کود اسپورٹس کےلئے بھی طالبات کو تیار کیا جا رہا ہے۔ مفت تعلیم کے ساتھ طعام کا بھی بہتر ین انتظام ہے مسلمانوں سے اپیل کی جا تی ہے کہ وہ اس سنہری موقع سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے اپنے نوں نہالوں کو تعلیم کے اہم زیور سے آراستہ کر تے ہوئے ان کے مستقبل کو روشن کریں ۔مزید تفصیلات کے لئے اقلیتی اقامتی اسکول گرلز( ٹمریز )میدک پہنچ کر حاصل کر سکتے ہیں داخلہ مفت ہے۔۔
