ظہیرآباد 27/جنوری (مشرقی آوازجدید): حلقہ اسمبلی ظہیر آباد کے موضع الگول میں واقع تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیئر کالج بوائز 1 میں آج جنرل ہیلتھ چیک اپ کیمپ منعقد کیا گیا۔ ہیلتھ کیمپ کی نگرانی مسٹر جے راملو تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول الگول نے کی ۔اس کیمپ میں مگڑم پلی پرائمری ہیلتھ کیمپ کے ڈاکٹرس، ڈاکٹر کے ششی ریکھا، ملماں ہیلتھ اسسٹنٹ، ناگراج ہیلتھ اسسٹنٹ، اور آشا وکرس، اننماں،گنا لکشمی اور باگماں نے شر کت کی۔ انہوں نے تمام طلباء کو جنرل چیک ایپ کئےاور حسب ضرورت طلباء کو گولیاں اور دوائیں دی گئی۔ چیک کے بعد انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر تمام طلباء صحت مند ہیں. کچھ طلباء کو سردی اور نزلہ کی معمولی شکایت ہے. ایسے طلباء کو گولیاں دی گئیں ہیں انہوں نے طلباء کو خطاب کرتے ہوئے صحت مند تندرست رہنے کے لئے کئی مشورے دئیے۔ انہوں نے طلباء کو صبح جلد بیدار ہو نے اور روزانہ چہل قدمی کرنے کا مشورہ دیا. اس موقع پر پرنسپل جے راملو، اسکول کو آرڈنیٹر شریمتی راجیا لکشمی اور اسٹاف نرس شریمتی سبیتا اور طلباء و دیگر اساتذہ موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے