بیدر۔ 28؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدرضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر گریش بدولے کو سال 2024-25 کے لیے بہترین انتخابی افسر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔کرناٹک راجیہ پنچایت ابھی وردھی ادھیکاری(بی گریڈ) پوسٹ اپ گریڈیشن ایسوسی ایشن کی طرف سے پیر کو شہر میںتہنیت پیش کی گئی۔ اسوسی ایشن کے کلبرگی ڈویژنل سکریٹری امیش جابانے انہیں شال اور یادگاری نشان سے نوازا۔ اسوسی ایشن کی ضلع یونٹ کے جنرل سکریٹری پربھوداس جادھو، مالیگاؤں کے پی ڈی او انیل کمار چٹہ، ماڑچاپور کے پی ڈی او شیو شٹی سیتا اور دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے