بیدر۔ 28؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): سیڑم میںجنوری 29 سے فروری6تک منعقد ہونیو الے 7ویں بھارتیہ سنسکرتک اتسو(بھارتیہ ثقافتی اتسو) کے لئے کنڑا ساہتیہ پریشد ضلع یونٹ اور کلیان کرناٹک غیر امدادی پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے منگل کو 1 لاکھ روٹیاں بھیجیں۔ سفید جوار اور باجرہ کی روٹیوںسے بھرے ڈبوں کو ٹیمپو کے ذریعے سیڑم پہنچایا گیا۔ہندوستانی ثقافتی اتسو(میلے) میں لاکھوں لوگ شرکت کریں گے۔

کنڑا ساہتیہ پریشد ضلع یونٹ کے صدر سریش چن شٹی اور کلیان کرناٹک غیر امدادی پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ بورڈ ایسوسی ایشن ضلع یونٹ کے صدر راجیندر منگیرے نے کہا کہ اس تناظر میں، روٹیاں خدمت کے جذبہ کے پیش نظر بھیجی گئی ہیں۔وکاس اکیڈمی کے ضلع کنوینر ریون سدپا جلادھے، شریک کنوینر گنپتی ہڑپد، بیدر سٹی کنوینر سنتوش کمار منگلور، کلیان کرناٹک غیر امدادی پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ بورڈ ایسوسی ایشن کے بیدر تعلقہ یونٹ جنرل سکریٹری گنپتی سولاپور اور دیگر افراد اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے