کوہیر 29/جنوری (مشرقی آوازجدید): حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے ضلع سنگاریڈی میں نو تشکیل شدہ میونسپلٹی درجہ دیتے ہوئے کوہیر میں مسٹر،،ایم اوما مہشور راؤ،، نے کوہیر میونسپلٹی انچارج کمشنر کے طور پر جائزہ حاصل کرلیا۔ اور موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوہیر میں مختلف بنیادی مسائل ہے جسکو بہت جلد حل کرنے کی کوشش کی جائیگی بعد ازیں نریش انچارج ٹاؤن پلاننگ آفیسر، اور ہریش انچارج میونسپل اسسٹنٹ انجینیر آفیسر، اور لکشمی انچارج جونیئر اکاؤنٹس آفیسر ،کے طور پر جائزہ لیا۔ اور ایم اوما مہشور راؤ نے کوہیر میونسپلٹی انچارج کمشنر نے کہا کہ نو میونسپلٹی کوہیر میں بہت سے بنیادی مسائل موجود ہے جسکو جلد سے جلد حل کرنے کوہیر کو صاف ستھرہ رکھنے اور پینے کے پانی کی سربراہی کی پوری کوشش کرنے عوام کو یقین دلایا جائیگا۔۔۔۔
