دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اپنے کو کمتر نہ سمجھیں: صلاح الدین مدنی
ھارون انصاری
کاٹھمانڈو: بتاریخ 30/جنوری 2025 عیسوی بروز جمعرات جامعہ محمدیہ بھیرہوا، زیر اشراف الجمعية المحمدية للتعليم والأعمال الخيرية میں انجمن ندوۃ الطلبہ کے سالانہ انجمن کے نتائج وتقسیم انعامات نیز تکریم حفاظ کرام کا پروگرام منعقد ہوا جس میں ضلع روپندیہی کے معزز علماء کرام اور قائدین جماعت نے شرکت فرما کر ذمہ داران جامعہ و طلبہ جامعہ کی حوصلہ افزائی کا سامان مہیا کیا۔
پروگرام کے نظامت کی ذمہ داری کا فریضہ فضيلة الشيخ حافظ احتشام احمد سلفی/ حفظہ اللہ استاذ جامعہ محمدیہ نے انجام دیا۔۔۔
اور اس پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید اور نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔۔۔
اس کے بعد خطبہ استقبالیہ ناظم جامعہ محمدیہ غلہ منڈی بھیرہوا نے پیش کرتے ہوئے تمام مشارکین، علماء کرام اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور حفاظ کرام نیز قرآنِ مجید سیکھنے و سکھانے والوں کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ "یہ لوگ اتنے عظیم اور VIPہوتے ہیں کہ ان کے لئے فرشتے اپنے پر بچھاتے ہیں”.
اس پروگرام کی صدارت کی ذمہ داری فضيلة الشيخ شميم الرحمن أثري/حفظه الله نے نبھائی اور اپنے صدارتی خطاب میں اساتذہ وطلبہ کو قرآن مجید سیکھنے، سکھانے اور قرآنی تعلیمات کو اپنی زندگی میں نافذ کرنے پر زور دیا۔
اسی طرح اس مختصر سے پروگرام میں فضيلة الشيخ صلاح الدين مدني/حفظه الله رئيس مركز الصفا الإسلامي بھنگہیا نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ "دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اپنے آپ کو کسی سے کمتر نا سمجھیں آپ دنیا کے سب سے افضل اور بہترین لوگ ہیں”۔
ایسے ہی فضيلة الشيخ عبد الحق مدني/ حفظه الله استاذ جامعہ محمدیہ غلہ منڈی ،بھیرہوا نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ "قرآن مجید کی تلاوت بذاتِ خود عبادت ہے اور اسی طریقے سے قرآن لوگوں کے شفاء کا کام بھی کرتا ہے”نیز یہ بھی فرمایا کہ "قرآن کے بارے میں چاہے جتنی باتیں کرلیں ہماری باتیں تو ختم ہو جائیں گی لیکن قرآن کی عظمت پھر بھی ختم نہیں ہوگی”۔
علماء کرام کے بیانات کے بعد تکریم حفاظ کرام کا سلسلہ شروع ہوا اور انہیں گراں قدر انعامات سے نوازا گیا۔۔۔
اس مبارک موقع پر فضیلۃ الشیخ مظہر علی اثری رئیس مرکز الحکمۃ بھیرہوا، جناب حافظ عتیق الرحمن سلفی ،جناب مہر علی صاحب جناب مولانا عبد اللہ علیگ ، جناب مولانا محمد سعی عالیاوی، جناب مولانا مظہر حسین سلفی،جناب حافظ فضل الرحمن صاحب و دیگر علماء و معززین حفظہم اللہ نے شرکت کیا۔
پروگرام کا اختتام فضیلۃ الشیخ شمیم الرحمٰن اثری حفظہ اللہ کی دعائیہ کلمات سے ہوا۔
اس پروگرام میں سالانہ انجمن میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔
