سہارنپور( احمد رضا): مولانا مسعود احمد مفتاحی میواتی امام و خطیب شاہین مسجد ساؤتھ افریقہ کی زیر قیادت ایک وفد نے کچھہ دن قبل جامعہ الطیبات پہنچا اور وہاں موجود طالبات اور حاضرین سے پر اثر انداز میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کریں یہی ہم سب کی بھلائی کے لئے کافی ہوگا اگر ہم اللہ تعالیٰ کے کلام اللہ شریف کی تلاوت نہی کر سکتے اور پنچ وقتہ نمازوں کا بھی اہتمام نہی کر سکتے ہیں تو یہ بڑے خسارہ کی بات ہے لازم ہے کہ ہم دین اور دنیا میں اپنی حیثیت برقرار رکھنے کے لئے اللّٰہ تعالٰی اور اللہ کے رسول محمّد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کو اپنے لئے لازم کر لیں ہماری گمراہی ہمکو پستی میں ڈھکیل دے گی وقت رہتے سنبھل جاؤ متحد ہو کر دین کی رسی مضبوطی کے ساتھ پکڑ لیں یہی راہ راست ہے بزرگ عالم دین مسعود احمد مفتاحی میواتی  نے زور دیکر کہا کہ دین اور دنیا کی راحتوں اور کامیابیوں کا  خزانہ کلام اللہ شریف میں موجود ہے بس  تلاوت کلام پاک کی برکتوں سے کامیابی یقینی بنائیں! آل انڈیا دینی مدارس بورڈ اور نسواں تعلیم کے بڑے مرکز جامعہ الطیبات مسلسل کتنے ہی سالوں سے گھر گھر تعلیم اور تعلیم نسواں کے لئے لگاتار مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اسی ضمن میں ان دنوں مغربی اتر پردیش کی  مشہورِ و معروف تعلیم گاہ مدرسہ نسواں جامعہ الطیبات کی معلمہ علمہ طیبی کی زیر سرپرستی "اصلاح نسواں”پروگرام کا بڑے پر وقار انداز میں انعقاد عمل میں لایا گیا۔
تقریب کے آغاز پر جامعہ کی طالبہ ادیبہ مستقیم نے تلاوت قرآن پاک کی اور ثناء مستقیم نے نعتیہ کلام پیش کیا جامعہ کی معلمہ عادلہ راؤ نے پردہ کے عنوان پر بیان کیا اور عورتوں کو پردہ کی اہمیت پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ مرد اور خواتین کے لئے پردہ نصف ایمان کو ثابت کرتا ہے پردہ مومن عورتوں اور مردوں کی ایمانی ز ینت ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے مو من عورتیں اور مرد اپنی نگاہوں کی نیچی رکھیں پردہ کا اہتمام کریں ” الحیاء خیر کلہ کہ حیاء سراپا خیر ہے” عالمہ نے کہا کہ گناہ کا آغاز آنکھ ہی سے شروع ہوتا ہے اسلئے اجنبی مردوں کے سامنے اپنی نگاہوں کو پست رکھیں اور اسی طرح جامعہ ہذا کی معلمہ شارقہ جلال آبادی نے آخرت کی فکر کی طرف توجہ دلائی کہ دار آخرت ہمیشہ رہنے والی ہے یہ دنیا اور اس کی ہرشئ فانی ہے لہذا فناء ہونے والی دنیا کو آخرت پر ترجیح نہ دیں اور آخرت کی فکر کریں اسی طرح اسی ضمن میں پھر سے اس تحریک اصلاح خواتین کا پروگرام کچھ وقفہ بعد بالترتیب جامعہ ہذا کی معلمہ ناظرین حبیب گڑھ کے یہاں اور تبسم ناز 62 فٹا روڑ پر بھی منعقد ہوا جس میں جامعہ کی دورۂ حدیث کی طالبہ بشریٰ نعمان نے تلاوت قرآن پاک کی اور جامعہ کی معلمہ گلستاں طیبی نے نعتیہ کلام پیش کیا اس میں زینب طیبی نے خطاب کرتے ہوئے حیاء و پاکدامنی پر خطاب کرتے ہوا کہ عفیف و پاکدامن عورتیں عند اللہ محبوب ہیں اسلئے عفیفہ بنو اور معاصی سے پرہیز کرو اسی طرح خوشبو انشاد نے بھی بیان کرتے ہوئے کہا کہ عمل صالح سے حیات طیبہ حاصل ہوتی ہے اور آخرت میں بہترین اجر کی مستحق ہوں گی اور فرحین مصر الدین نے سیرت ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو بیان کیا کہ وہ کتنی بڑی محدثہ و فقیہہ تھی کہ کبار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ان سے احادیث سیکھتے تھے اور اپنے مسائل حل کرتے تھے اسی طرح معلمہ علمہ طیبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھیں کہ وہی ہمارے لئے نمونۂ عمل ہے ۔۔۔۔۔۔
جامعۃ الطیبات کے ان پروگراموں میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور یہ پروگرام کامیاب ہوئے آخر میں جامعۃ الطیبات کا تعارف کرایا گیا کہ دینی و عصری تعلیم کا بہترین مرکز جامعۃ الطیبات 25 سالوں سے قوم کی بیٹیوں کیلئے خدمات انجام دے رہا ہے دینی تعلیم دورۂ حدیث شریف تک اور عصری تعلیم 12 کلا س تک کا معقول انتظام ہے اور اوپن کے ذریعہ بی ۔اے۔ایم اے۔بھی کرایا جاتا ہے ۔۔۔لہذا دونوں تعلیم کے بہترین امتزاج کے ساتھ جامعۃ الطیبات میں داخلہ کرائیں یعنی کہ بیٹیوں کو لازمی طور پر تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور قوم مسلم کے وقار اور دندبہ کو زینت بخشیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے