پڈرونہ، کشی نگر: جامعہ رحمانیہ اسلامیہ، رحمان نگر، سیمرا ہردو،کٹھ کوئیاں ضلع کشی نگرمیں ۲۶ جنوری کے پروگرام میں نمایاں صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے، اس موقع پر ایک مجلس منعقد ہوئی جس کا آغاز شعبئہ حفظ کے طالب علم حافظ شوکت علی کے تلاوت کلام پاک سے ہوا، حمد باری تعالیٰ حافظ مرسلین نے پیش کیا، دربار رسالت میں نذرانہ عقیدت رافیہ انجم رحمانیہ اسکول نے پیش کیااور سیرت رسول پر ایک پر مغز و جوشیلی تقریر عبدالمتین شعبئہ حفظ نے کی،نظامت کے فرائض حافظ مظفر الحسن نے انجام دیا جبکہ اس مجلس کی صدارت جامعہ کے سربراہ مولانا احمد کمال عبدالرحمان ندوی نے کی۔

انعامات تقسیم ہونے سے پہلے سارے اساتذہ طلبہ وطالبات سے مخاطب ہوکر فرمایا کہ آج کی مجلس جس میں بہترین مظاہرہ کرنے والے انعامات سے نوازے جائیں گے، سب کا شکریہ ادا کیا اور جشن یوم جمہوریہ میںپوزیشن لانے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کیا اور ان کے روشن مستقبل کی آرزو کی تو دوسری طرف سارے اساتذہ و استانیاں کرام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان بچوں کو ٹرینڈ کرکے اسٹیج کے قابل بنایا اور ان کو مبارکباد پیش کیا، انعامات صرف پوزیشن لانے والے طلبہ کو ہی نہیں دیاگیابلکہ تمام شرکاء بزم کو نوازا گیا حتی کہ استانیوں کی ہمت افزائی کیلئے ان کو انعامات سے سرفراز کیا گیا۔ صدر مجلس کی پر نم دعائوں سے مجلس کا اختتام ہوا جس میں خاص طورپر شعبئہ حفظ کے صدر مدرس قاری محمد جبریل، حافظ مولانا عبدالسلام ندوی، ماسٹر صدر عالم، مولوی اسامہ رحمانی، محمد احمد، حافظ اخلاق کے علاوہ قرب و جوارکے لوگ شریک رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے