بیدر۔ 6؍فروری(محمدیوسف رحیم بیدری): بڑی صنعتوں اور اسٹیل کے مرکزی وزیرمسٹر ایچ ڈی کمارسوامی سے بسواکلیان کے ایم ایل اے شرنو سلگر، سابق وزیر بنڈپاقاسم پور ،بی جے پی ضلع جنرل سکریٹریز پیرپا اورادے، کرن پاٹل اور ریاستی تعلیم کے کوآرڈی نیٹر راج شیکھر ناگمورتی ، بیدر ضلع بی جے پی کے ضلع صدر سومناتھ پاٹل کی قیادت میںنئی دہلی میں مرکزی وزیر سے ملاقات کی اور بیدر ضلع میں کارخانے قائم کرنے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی درخواست کی ۔ یہ بات ایک پریس نوٹ کے ذریعہ جناب سری نواس چودھری میڈیا کوآرڈینیٹرنے بتائی ہے۔
