بیدر۔ 7؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): کرناٹک اردو اکادمی کے زیراہتمام شہر کولار میں مشاعرہ ، ایک شام اردو تہذیب کے نام ہفتہ ، 8؍فروری ، 8بجے شب، کعبہ کنونشن سنٹر، ایم بی روڈ کولار میں رہے گاجس کاافتتاح جناب نصیراحمد سیاسی مشیر برائے وزیراعلیٰ کرناٹک کریں گے جب کہ مشاعرہ کی صدارت شری کوتور منجوناتھ ایم ایل اے کولار اسمبلی حلقہ کی ہوگی۔ مہمانان خصوصی میں جناب عبدالقیوم ڈائرکٹر کے ایم ڈی سی کولار، نثاراحمد خان چیرمین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کولار، محمدحنیف ارشادچیرمین KUDAکولار ، کے افتخار احمدشریف صدر ملت ویلفیر ٹرسٹ کولار اور دیگر شامل ہیں۔ جو شعراء اپناکلام پیش کریں گے ان میں شکیل آذر (کولار) ، ڈاکٹر عادل کولاری ، جناب فیاض عالم کولار، جناب عطاء اللہ مسرورؔؔؔؔ(کے جی ایف ) ، سیف اللہ ارشد ؔچکبالاپور ، ایوب بیگ دانش چکبالاپور ، محمد کلیم اللہ شاد (کولار)، محترمہ ذاکرہ شبنم (کے جی ایف )، ریشما طلعت شبنم(کولار)، ندیم فاروقی بنگلور، شیخ حبیب بنگلور، منظورعالم جنیدی بنگلور، سردار وہاب دانش بنگلور، محترمہ نویدہ ترنم (ملباگل) جناب انوارالحسن انوارؔ(کولار)، غلام نثاراحمد (کولار) اور محمد رفیق احمد اختر (سری نواسپور) کانام درج ہے۔ مشاعرے کی نظامت کافریضہ پروفیسر عنایت امین انجام دیں گے۔ مولانا مفتی محمد علی قاضی چیرمین، ڈاکٹر معاذالدین رجسٹرار، محمد اعظم شاہد رکن اکادمی کنوینر وجمیع اراکین اکادمی نے ادب نوا زحضرات سے شرکت کی پرخلوص استدعا کی ہے۔
